گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ

کمپنی پروفائل
گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو اسٹاک ایکسچینجزمیں درج ہے اور کمپنیز ایکٹ 1913(اب کمپنیز آرڈیننس (1984 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ کمپنیز آرڈیننس1984کے پانچویں شیڈول کے مطابق گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈنمایاں معاشی حیثیت کی حامل کمپنی ہے۔یہ کمپنی جنرل موٹرزاوورسیزڈسٹری بیوشن کارپوریشن نے 1963میں کراچی میں قائم کی جسے لیفٹیننٹ جنرل حبیب اللہ خاں خٹک نے خرید کر اس کا نام گندھاراانڈسٹریز لمیٹڈ رکھ دیا۔حکومتِ پاکستان نے سن 1972 میں گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈکو قومیالیااور اس کا نام نیشنل موٹرز لمیٹڈ ہوگیا۔1992میں حکومت کی نج کاری کی پالیسی کے تحت میسرز بیبوجی سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسے خرید لیااور 1999سے دوبارہ اس کا اصل نام گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈرکھ دیا گیا
کمپنی کی بڑی کاروباری سرگرمیوں میں اسوزو(ISUZU)ٹرک اور بس چیسس کی مہارت سے تیاری اور بسوں اور وزن اٹھانے والی گاڑیوں کی باڈی تیار کرنا شامل ہیں۔اپنے مشن کی پیروی میں کمپنی نے ملک بھر میں مارکیٹنگ اور اپنی پروڈکٹس کی فراہمی کے لئے ڈیلرز کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی پاکستان میں اپنے پرنسپل کے نمائندے کی حیثت میں دوسری تیارشدہ پروڈکٹس بھی پیش کرتی ہے۔کمپنی مقامی طور پر انجنئیرنگ کے سامان تیارکرنے والوں کو ان کاروبار میں فروغ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔کمپنی اسوزو پروڈکٹس کے نئے ماڈل بھی متعارف کرواتی ہے جس سے نہ صرف کمپنی کے اپنے تیاری کے عمل کا تسلسل برقرار رہتا ہے بلکہ مقامی طورپر اسوزو کے پارٹس تیار کرنے والوں کو بھی مستقل کام حاصل ہوتا ہے۔

طویل المدت مقاصد
۰ شیئر ہولڈز کی ایکوئٹی کی قدر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا۔
۰ ایسا ماحول تخلیق کرنا جس سے ملک آٹوموبائل انڈسٹری میں خود کفیل ہوجائے۔
۰ ایسا ماحول تشکیل دینا جو آٹوموبائل کے شعبہ میں صحت مند مقابلے کو فروغ دے ۔

نمایاں پرو ڈکٹس
۰ISUZU 4X2 NHR PICKUP
۰ISUZU 4X2 NKR LIGHT DUTY SIX WHEELER TRUCK
۰ISUZU 4X2 NPR66PU FORWARD CONTROL 6 WHEELR TRUCK
۰ISUZU 4X4 NPSIL TRUCK (REAR DUAL TYRE)
۰ISUZU 4X2 FTR RIGID TRUCK & PRIME MOVER
۰ISUZU 4X2 FVR RIGID TRUCK & PRIME MOVER
۰ISUZU 6X4 FVZ RIGID TRUCK & PRIME MOVER
۰ISUZU 4X4 FTS RIGID TRUCK & PRIME MOVER
۰ISUZU NKR MICROBUS (4JB1 Engine-Right Hand Drive, Front Engine)
۰ISUZU NPR66PB Bus (4HF1 Engine Right Hand Drive, Front Engine)
۰ISUZU MT133 Bus (6HH1 S Engine Right Hand Drive, Front Engine)
۰ISUZU LIGHT COMMERCIAL VEHICLES
۰ اسوزو گاڑیوں، بسوں، وزن اٹھانے والی گاڑیوں، کنٹینرز،ڈمبر، مکینیکل سویئپر، ٹروپ کنٹینر، واٹر باؤزر،بوتل کنٹینر،
موبائل کینٹین، موبائل ورکشاپ کو مکمل تیارکرنا ، اس کے علاوہ کسٹمر کی ضرورت کے مطابق ہر طرح کی گاڑیاں ۔

وژن کا بیان
"اپنے معززکسٹمرز کیلئے اعلیٰ معیار کی اسوزوگاڑیوں کی مستقل فراہمی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل/کمرشل گاڑیاں پیش کرنے میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل کرنا"۔
۔ ۲ ۔
مشن کا بیان
"کسٹمرز کیلئے بہترین خدمات، جدت طرازی، معیار کی بلندی اور ٹیم ورک کے ذریعے آٹوموبائل انڈسٹری میں قائدانہ
حیثیت حاصل کرنا"

ہماری اقدار (گندھارا کا انداز)
اپنے کاروبار کو ایمانداری، خلوص اور کسٹمرپر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور، قابل اعتماد، پرجوش اور ذمہ دار انہ
طرز عمل سے آگے بڑھانا۔

کمپنی رجسٹریشن نمبر :۱۱۷۱۰۰۰ ((0001711

نیشنل ٹیکس نمبر: ۳۶۹۶۱۸۰-۲ (816963-2 (

ھیڈ آفس (کراچی)
ایف-۳، حب چوکی روڈ سائٹ۔ پی اوباکس نمبر ۶۰۷۲ (2706)
کراچی۔ (75730)۰۳۷۵۷، پاکستان
ٹیلیفون نمبر: ۲۹۰۰-۱۲-۰۰۰۹۰۷۸۳ (0092-21-38709000) (۰۳ لائنین)، ۶-۸۵۴۴۶۵۲۳ (32560083-6)

مارکیٹنگ اورسیلز ای میل: marketing@gil.com.pk, sales@gil.com.pk
مزید معلومات کیلےء: info@gil.com.pk, www.gil.com.pk

ایریا آفسز
لاہور
دوسری منزل ریپبلک موٹر بلڈنگ، کمرہ نمبر ۷۸، شاہرہَ قائداعظم، لاہور۔
ٹیلیفون: ۲۴۰ -۹۳۲۲۰۳۶،۷۸۹۳۰۳۶
ای میل: ghandhara_lhr@gil.com.pk

راولپنڈی
گیمن ہاوس، ۰۰۴/۲، پشاور روڈ، راولپنڈی کینٹ۔

پشاور
ای میل: ghandhara_psh@gil.com.pk

ملتان
۶۴A،ماڈل ٹاون کمرشل ایریا، نوردرن بایء پاس روڈ، ملتان۔

کوئٹہ
ای میل: ghandhara_quetta@gil.com.pk

بورڈ اآف ڈائریکٹرز پروفائل
رضا قلی خان خٹک (چئیرمین)
رضا قلی خان خٹک نے ایچیسن کالج لاہورسے ایم اے(Oxon) کی تعلیم حاصل کی اور 1961 میں بریسنوز (Bresenose) کالج آکسفورڈ سے گریجویشن کیا۔اس کے بعد آپ اپنے والد کے خاندانی کاروبار میں شریک ہوگئے
اور اس وقت "بی بوجی " / جنرل حبیب اللہ کی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کی دیگر ذمہ داریوں
میں شامل ہیں:

چیرمین/چیف ایگزیکٹیو بابری کاٹن ملز لمیٹڈ (www.bcm.com.pk)
چیرمین/ڈائریکٹر رحمان کاٹن ملز لمیٹڈ (www.rcm.com.pk)
چیرمین/ڈائریکٹر جنانہ دی مالوچو ٹیکسٹا ئل ملز لمیٹڈ (www.jdm.com.pk)
چیرمین/ڈائریکٹر یونیورسل انشورینس کمپنی لمیٹڈ (www.univeralinsurance.com.pk)
چیرمین/ڈائریکٹر گندھارا نسان لمیٹڈ (www.gnl.pk)

چیرمین/ڈائریکٹر جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(www.gentipak.com)
چیرمین/ڈائریکٹرپاکستان وائلڈ لائف کنزرویشن فاوٗنڈیشن
میمبر گورننگ باڈی ایچیسن کالج لاہور( www.aitchison.edu.pk)

احمد قلی خان خٹک ( چیف ایگزیکٹیو)
جناب احمد قلی خان خٹک نے ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1969میں پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) اکیڈیمی رسالپور سے گریجویشن کیا جس میں انتہائی قابل قدر Sword of Honor کا اعزاز حاصل کیا۔آپ نے فائٹر پائلٹ کا شاندار کیرئیر مکمل کرنے کے بعد(جس کے دوران میں پاکستان ایئر فورس میں F-16لڑاکا طیاروں کی شمولیت میں بڑا اہم کردار کیا) 1987میں پاکستان ایئر فورس سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی اور اپنے خاندانی کاروبار'بی بوجی‘ / جنرل حبیب اللّہ گروپ آف کمپنیز میں شامل ہوگئے۔ آپ مختلف کمپنیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں شامل ہیں:
چیف ایگزیکٹیو گندھارا نسان لمیٹڈ۔ (www.gnl.com.pk)
چیف ایگزیکٹیو رحمان کاٹن ملز لمیٹڈ۔ (www.rcm.com.pk)
چیرمین میریے سٹاپس سوسائٹی۔ (www.mariestopes.com)
آپ مندرجہ زیل بورڈ آف دائریکٹرز کے ممبر بھی ہین:
گیمن پاکستان لمیٹڈ ۔ (www.gammonpakistan.com)
بنو وولن ملز لمیٹڈ۔ (www.bwm.com.pk)
یونیورسل انشورینس کمپنی لمیٹڈ (www.univeralinsurance.com.pk)
جنانہ دی مالوچو ٹیکسٹا ئل ملز لمیٹڈ (www.jdm.com.pk)
جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(www.gentipak.com)
آپ نے آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (APTMA)کے چئیرمین کی حیثییت سے خدمات انجام دیں جو اس وقت پاکستان میں سب سے بڑی کمرشیل ایسوسی ایشن ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی قلی خان خٹک، ہلالِ امتیاز (ملٹری) (ڈائریکٹر)
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)علی قلی خان خٹک نے ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔آپ نے رائل ملٹری اکیڈیمی سندھرسٹ (Sandhurst)سے گریجویشن کیااور 1964 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل علی اس شاندار پیشے سے ۷۳ سال منسلک رہنے کے بعد1998 میں پاکستان آرمی سے بطور چیف آف جنرل اسٹاف ریٹائر ہوئے ۔
جنرل علی نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آبادسے ماسٹرکی ڈگری حاصل کی۔آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ نے اپنے خاندانی کاروبار’ببوجی‘ / جنرل گروپ آف کمپنیز میں شمولیت اختیار کرلی۔ آپ کے موجودہ عہدوں میں شامل ہیں:
چیف ایگزیکٹیو گیمن پاکستان لمیٹڈ۔ (www.gammonpakistan.com)
چیئرمین جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ۔ (www.gentipak.com)
پریزیڈینٹ کندھارا نسان لمیٹڈ۔ (www.gnl.com.pk)
چیف ایگزیکٹیو جنانہ دی مالوچو ٹیکسٹا ئل ملز لمیٹڈ۔ (www.jdm.com.pk)

چیف آپ مندرجہ زیل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی ہیں:
پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈا۔ (www.ptc.com.pk)
بنو وولن ملز لمیٹڈ۔ (www.bwn.com.pk)
بابری کاٹن ملز لمیٹڈ۔ (www.bcm.com.pk)
رحمان کاٹن ملز لمیٹڈ۔ (www.rcm.com.pk)
یونیورسل اینشورینس کمپنی لمیٹڈ۔ (www.universalinsurance.com.pk)
لیاقت نیشنل ھسپتال۔ (www.lnh.edu.pk)
پاکستان وائلڈ لائف کنزرویشن فاؤنڈیشن۔
پتہ: ۹۰۱/۲ گندھارا ھاؤس، کلفٹن، کراچی۔

جناب شاہد کمال خان (انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر)
ایئرکموڈور(ریٹائرڈ) شاہد کمال خان 1948میں ایبٹ آباد پاکستان میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1966میں پاکستان ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیااور 32سال تک مختلف اہم آپریشنل ، ٹریننگ اوراسٹاف سے متعلق خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرہوئے۔ان کی شاندار خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب ائیرکموڈورشاہد کو تمغ�ۂ بصالت اور ستارۂ بصالت دونوں سے نوازاگیا۔آپ کو بطورانسٹرکٹر اور بطور Combat Commanderدونوں حیثیتوں میں انتہائی قابل قدر A 1 Exceptional rating حاصل کی ۔
آپ رائل ایئر فورس اکیڈیمی ،کارینول کے گریجویٹ ہیں اور آپ نے آراے ایف اسٹاف کالج ،بریکنل(Bracknell) انگلینڈ سے اپنی اسٹاف اسٹڈیز مکمل کی۔آپ نے یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا ،یوایس میں منعقد ہونے والے انجینئرنگ اور سیفٹی کورس میں گریجویشن بھی کیا۔
ایئر کموڈور شاہد کمال خان کو پاکستان کی دوسری قومی ایئرلائن شاہین ایئر انٹرنیشنل کے قیام کی ذمے داری سونپی گئی۔ آپ نے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے پیشہ ور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی،بجٹ تیار کیا،مختلف شعبہ جات سے معاونت کی، طریقۂ کار
وضع کیا،اسٹاف کا انتخاب کیا، دفاتر قائم کئے،تربیت کی نگرانی کی،قومی اور بین الاقوامی رہنماہدایات اورقوانین لاگو کئے،
اصول و ضوابط اور کاموں کے کوڈ تخلیق کئے اور شاہین ایئرکے نام کو عوام میں مقبول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ایئر لائین کو خیر باد کہنے کے بعدآپ نے انرجی اور بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں اپنا ذاتی کاروبارقائم کیا ۔آپ نے دہرے فیول کی تبدیلی کا نظام تشکیل دیا اور مارکیٹ میں پیش کیا جس کے ذریعے ڈیزل انجن جنریٹر کو قدرتی گیس پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔اس نظام کواب دنیا کا بہترین اور انتہائی ایڈوانس نظام تسلیم کیا جاتا ہے۔ٹیکنالوجی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھنے کے سبب آپ مسلسل گرین پروڈکٹس اور طریقوں کی تخلیق میں مصروف عمل ہیں جس کا مقصدلوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ایئر کموڈور شاہد کمال خان EXCLAIM FZC کے سی ای او ہیں،جویو اے ای میں قائم لمیٹڈ لائبلیٹی کمپنی ہے اور پاکستانی میں رجسٹرڈ MTECH ENTERPRISEکی proprietorship کے حامل ہیں۔
پتہ: ۱۳،گلی ۱، فیلکن کمپلیکس، شہیدِ ملت روڈ، کراچی، پاکستان۔

ڈاکٹر پرویز حسن (ڈائریکٹر)
آپ پاکستان کی عدالتِ عالیہ کے ایک سینئر وکیل ہیں۔آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور ییل (Yale)یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرزکیا ہے۔
آپ حسن اینڈ حسن(ایڈووکیٹس)پاکستان کے سینئر پارٹنر ہیں۔آپ پاکستان انوائرمینٹل لاء ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور LUMS اور دیگرتعلیمی اداروں کی مجلسِ عاملہ کے ممبر بھی ہیں۔
آپ نے درجِ ذیل بین الاقوامی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کئے ہیں:
اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جانب سے " ماحول کی حفاظت اور بہتری "کے سلسلے میں غیرمعمولی عملی کامیابیوں پر آپ کو Global 500 Roll of Honorاسٹاک ہوم ،سویڈن میں دیا گیا۔(1991)
UCN - The World Conservation Union I کی اعزازی ممبرشپ ۔جو " قدرت اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر؂غیرمعمولی خدمات" کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازآپ کو اردن کے شہر عمان میں منعقد ہونے والی
The World Conservation Congress IUCN - کے موقع پر دیا گیا۔ (2000)
ایلزبتھ ہاؤب(Haub) پرائز(1998) ۔ "ماحولیاتی قانون میں دنیا کے قائدین میں سے ایک "ہونے کے اعتراف
میں دیا گیا۔ ۔ بریسلز(2000)
ساتویں بین الاقوامی کانفرنس برائے ماحولیاتی قانون 2003میں ساؤ پالو ، برازیل میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کے اسٹیج کے
عقبی پردے (Backdrop)پریہ الفاظ تحریر تھے:"A Tribute to Parvez Hasan" ۔اس موقع پر آپ کو ایک محفوظ دنیا کے لئے وژن، قیادت اور عزم صمیم کے اعتراف میں ایک یادگاری تختی (Plaque)ایوارڈ کی گئی۔
Wolfgang Burhanne Award آپ کو" ماحولیاتی قانون میں خدمات انجام دینے " پر دیا گیا ۔یہ ایوارڈبارسلونا
اسپین میں منعقد ہونے والی The World Conservation Congress IUCN میں دیا گیا۔2008) )
پتہ: حسن اینڈ حسن ایڈوکیٹس،پی اے اے ایف بلڈنگ، 7D،کشمیر ایگرٹن روڈ، لاہور۔

جناب جمیل احمد شاہ(ڈائریکٹر)
آپ لاء گریجویٹ ہیں۔آپ نے نیشنل موٹرز لمیٹڈ میں بحیثیت جنرل منیجر(مارکیٹنگ)خدمات انجام دیں۔اس کے بعد آپ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ میں منیجنگ ڈائریکٹرمقرر ہوئے۔آپ نے نیا دورموٹرزاور بیلاانجینئرنگ میں بھی بطور CEOخدمات
انجام دیں۔اس وقت آپ ببوجی گروپ آف کمپنیز میں چیئرمین کے مشیرہیں۔اپکی دیگر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ مندرجہ زیل ہیں:
گندھارا نسان لمیٹڈ۔ (www.gnl.com.pk)
پتہ: ۹۰۱؍۲ گندھارا ھاؤس، کلفٹن، کراچی، پاکستان۔

جناب شیر محمد(ڈائریکٹر)
آپCIMA(لندن )اور IBA (کراچی )سے MBAکی قابلیت کے حامل ہیں۔آپ نے تقریباً 37برس جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈمیں خدمات انجام دیں۔آپ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ سے بحیثیت ڈائریکٹر فنانس ریٹائر ہوئے۔ آپ2001 سے تا حال ببوجی گروپ آف کمپنیز میں بطور مالیاتی مشیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ مندرجہ زیل بورڈ آف ڈائریکٹرزکے بھی ممبر ہیں:
گندھارا نسان لمیٹڈ۔ (www.gnl.pk)
بابری کاٹن ملز لیمیٹڈ۔ (www.bcm.com.pk)
یونیورسل انشورینس کمپنی لمیٹڈ۔ (www.universalinsurance.com.pk)
پتہ: 103/1، خیابانِ بدر،فیزV،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی،کراچی۔

آڈیٹرز (Auditors)
حمید چو ھدری اینڈ کمپنی
چارٹرڈ آکاؤنٹنٹس

اگر آپ شئیرہولڈر ہیں تو آپ مزید معالومات کے لیئے مندرجہ زیل پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں:

ای میل کے زریعے: shareholders@gil.com.pk
فون کے زریعے: ۲۹۰۰۔۱۲۔۰۰۰۹۰۷۸۳، ۳۸۰۰۶۵۲۳۔۶
فیکس کے زریعے: ۲۹۰۰۔۱۲۔۰۹۰۰۶۵۲۳، ۸۵۴۴۶۵۲۳
خط کے زریعے: گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ، ایف ۳، حب چوکی روڈ، سائٹ،پی او باکس نمبر ۶۰۷۲،
کراچی ۰۳۷۵۷،پاکستان۔

آپ سرمایہ کاری سے متعلق معاملات کے بارے میں کوئی سوالات پوچھنایا رائے دینا چاہیں تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں:
ای میل کے زریعے: shareholders@gil.com.pk
فون کے زریعے: ۲۹۰۰۔۱۲۔۰۰۰۹۰۷۸۳، ۳۸۰۰۶۵۲۳۔۶
فیکس کے زریعے: ۲۹۰۰۔۱۲۔۰۹۰۰۶۵۲۳، ۸۵۴۴۶۵۲۳
خط کے زریعے: گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ، ایف ۳، حب چوکی روڈ، سائٹ،پی او باکس نمبر ۶۰۷۲،
کراچی ۰۳۷۵۷،پاکستان۔

سرمایہ کار کیلئے معلومات

الف) کمپنی کی ویب سائٹ پر درج ذیل معلومات جاری کردی گئی ہیں:
(a موجودہ مالی سال کے لئے سالانہ رپورٹس اس پتہ سے ڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہیں۔
www.gil.com.pk/june2015.pdf
(b گزشتہ پانچ سال کی مالی صورت حال کی جھلکیاں ہمارے سالانہ رپورٹ میں مل جائیں گے اس لنک پر:
www.gil.com.pk/june2015.pdf
(c عبوری اکاؤنٹس اس لنک سے معلوم کئے جاسکتے ہیں۔
www.gil.com.pk/financial.html

شئیر رجسٹرار
حمید مجید ایسوسئیٹس
۵ منزل، کراچی چیمبرز، حسرت موہانی روڈ، کراچی۔